ابنا: خوراک کی عالمی تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں شام میں جاری گذشتہ تین برسوں سے جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شام کے صوبوں دمشق ، حمص ، رغا اور درعا میں غذائی اشیاء عوام کی دسترسی میں نہیں ہیں۔ خوراک کی عالمی تنظیم نے فنڈز کی قلت کو اپنے لئے بڑا چیلنج قرار دیا اور تاکید کی ہے کہ فنڈز کی کمی نے خوراک کی عالمی تنظیم کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنے پروگرام کو محدود کرے اور شام میں بحران کے شکار عوام کے لئے خوراک کی فراہمی میں کمی لائے۔......./169
10 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513078
خوراک کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام کے عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور پانچ لاکھ افراد کو فوری غذا کی فراہمی کی ضرورت ہے۔